نعمان کبیر

برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی تجارتی پالیسی کا فی الفور اعلان کیا جائے ‘ چیئرمین پیاف

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ

کیلئے نئی تجارتی پالیسی کا فی الفور اعلان کیا جائے،نئی تجارتی پالیسی ستمبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا

اعلان کیا گیا تھا لیکن اب پھر نئی تجارتی پالیسی التواء کا شکار ہوگئی ہے،حکومت نے رواں مالی سال کیلئے

برآمدات کا ہدف 22ارب 71کرو ڑ 40لاکھ ڈالر مقرر کیا ہے جبکہ تجارتی پالیسی نہ ہونے سے ملکی برآمدات

4سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں ہیں۔ پیاف کے چیئرمین نعمان کبیر، سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر

حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی نے شہر کی مختلف مارکیٹس سے آئے تاجروں کے وفود

سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی پالیسی کے تحت 2025تک برآمدات46ارب ڈالر لے جانے کا

منصوبہ تھا لیکن نئی تجارتی پالیسی نہ ہونے سے2025 تک برآمدات46ارب ڈالرز کا ہدف ناممکن نہیں تو مشکل

ضرور نظر آتا ہے ۔ حکومت برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے

اقدامات کیلئے اور صنعتی شعبہ میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداوای لاگت میں

کمی سے اشیاء سستی اور بیرون ملک ان کی مانگ میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔