حیدر علی

قومی ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت خوابوں کی تعبیر ہے، حیدر علی

ساؤتھمپٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ

میں 19 سالہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے کہاہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت خوابوں کی تعبیر ہے ،بین

الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنا ایک یکسر الگ تجربہ ہے۔ا یک انٹرویومیں نوجوان بیٹسمین

حیدر علی نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت ان کے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر نوجوان کرکٹر یہ دن

دیکھنے کے لیے ہی اپنی کرکٹ کا آغاز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود طرز کی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے

والے ان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے والے یہ لمحات ہمیشہ ان کی یادداشت کا حصہ رہیں گے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ قائداعظم ٹرافی کے بعد انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں میں غیر

ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی مگر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنا ایک یکسر

الگ تجربہ ہے۔حیدر علی نے کہا کہ کلب کرکٹ کے دوران جب انہیں میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملتا تھا تو

وہ نیٹ کا رخ کرتے تھے اور اس دوران وہ اکثر اپنی فیورٹ شاٹ، کؤر ڈرائیو ہی کھیلا کرتے تھے۔حیدر علی

کا کہناہے کہ بطور کرکٹر یہ ان کا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے، یہاں کی کنڈیشنز اور گیند پاکستان سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز سے 2 ماہ قبل یہاں پہنچنا خاصا مفید ثابت ہورہا ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ وہ اس

صورتحال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔نوجوان بیٹسمین کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے ڈیبیو

پر سنچری مکمل نہ کرپانے کا دکھ اْنہیں ہمیشہ رہے گا تاہم 99 رنز کی اس اننگز نے انہیں آئندہ میچوں میں تین

ہندسے عبور کرنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران بلوچستان اور فائنل میں ان کی سنچری کے

پیچھے سنیئر کھلاڑیوں کی رہنمائی شامل تھی جنہوں نے مشکل وقت میں دباؤ سے نکلنے کا سبق پڑھایا۔