انضمام الحق

پاکستان نے بہترین ٹیسٹ ٹیم کے طور پرسامنے آنے کاموقع گنوادیا، انضمام الحق

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) سابق کپتان انضمام الحق نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان کی کارکردگی

پرمایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ایک بہترین ٹیسٹ سائیڈ کیطور پر منوانیکا موقع گنوا

دیا ہے ۔سابق کپتان انضمام الحق نے انگلینڈ کیلئے پاکستان کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک

ٹیم صرف تب ہی مضبوط ٹیم تصور ہوگی جب اسکے کھلاڑی دوسرے ملک کی سیریز میں اچھی کارکردگی

دکھائیں گے۔ ” میں ہماری ٹیم کی کارکردگی پرتھوڑا مایوس ہوں ۔آپ جتنا بھی اپنے گھر میں کارکردگی دکھائیں

دنیا کبھی بھی آپ کو عظیم کھلاڑی یا بڑی ٹیم نہیں سمجھے گی جب تک کہ آپ میزبان ٹیم کو ان کے گھر میں

شکست نہ دیں کر آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب بھارت صرف ہوم گرانڈ میں جیتتا تھا لیکن ان کو

بڑی ٹیم مانا نہیں جاتا تھا ۔لیکن جب انہوں نے دوسرے ممالک جا کر سیریز جیتنا شروع کیں توان کی کارکردگی

کو پوری دنیا نے سراہا ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے اندر دنیا میں کہیں بھی کارکردگی دکھانے

اورجیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان کو یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو ہوم گرانڈ میں ہرانے کی صلاحیت

رکھتی ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ “ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں ،

لیکن ان کو دوسرے ممالک میں بھی کارکردگی دکھانی پڑے گی۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تین

فاسٹ بالرز تھے جو قابل تھے لیکن کوئی بھی پوری ٹیسٹ سیریز میں 10 وکٹیں نہیں لے سکا ۔ یہ اچھا شگن

نہیں ہے اگرآپ انگلش پچ پر بھی وکٹیں نہیں لیں گے تو یہ بے حد تشویش کی بات ہے ۔ پاکستانی فاسٹ باولرز

کو خود کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا اور وکٹ ٹیکرز بننا ہوگا۔ انگلینڈ کا موسم گرم نہیں تھا یہ فاسٹ

باولرز کو مکمل سپورٹ کررہا تھا۔ گیند پچ پر سوئنگ ہورہی تھی لیکن ہمارے بالرز وکٹیں نہیں لے پا رہے

تھے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ اس پر کام کرے گی۔انہوں نیکہا کہ یہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری

ہے کہ وہ یہ جانے کہ وہ بہتر کارکردگی کیوں نہیں دکھا رہا ۔اسی طرح اس سیریزمیں کسی بھی پاکستانی

کھلاڑی نیتین ٹیسٹ میچوں میں ڈبل سنچری نہیں کی ، اگر بلے باز رنز نہیں بنائیں گے تو ٹیم کے کیلئے

سیریزجیتنا ممکن نہیں ہوگا۔ انضمام الحق نے کہا کہ اظہرعلی ، شان مسعود اور بابراعظم نے صرف ایک

اننگرز اچھی کھیلی ہے لیکن سیریز جیتنے کیلئے ان کو مستقل کارکردگی دکھانی ہوگی کیونکہ صرف

ایک اچھی اننگ آپکی ٹیم کو نہیں جتوا سکتی ۔