ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا کو دھونی اور شعیب ملک میں مماثلت دکھائی دینے لگی

ممبئی(ڈیلی مسلم ورلڈ) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مہندرا سنگھ دھونی اور اپنے شوہر شعیب ملک کے

درمیان مماثلت دکھائی دینے لگی۔قومی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ

کئی چیزیں دونوں میں ایک جیسی ہی ہیں، دونوں ہی کرکٹ فیلڈ میں انتہائی پر سکون رہتے ہیں۔ثانیہ نے کہاکہ

دھونی کو خاموشی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بجائے شایان شان انداز میں کھیل کو الوداع کہنا چاہیے تھا،

وہ ایک بڑے اسٹار ہیں اور انھوں نے بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔