میاں اسلم اقبال

ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شادی ہال کھولنے کی قوی امید ہے ‘ میاں اسلم اقبال

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کے

صدر میاں محمد الیاس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے

کرونا وبا کے باعث شادی ہالز کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر صنعت

و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا کی وبا سے معاشرے کا ہر طبقہ اور

کاروبار بری طرح متاثر ہوا،اللہ تعالی کے فضل، اداروں کی محنت اور موثر حکمت عملی کے باعث وبا میں

نمایاں کمی آئی ہے تاہم کرونا کے مکمل خاتمے تک ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا

کہ ایس اوپیز کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں اور معیشت کاپہیہ چل پڑا ہے۔کرونا کے باعث

شادی ہال 6ماہ بند رہے، مشکلات کا احساس ہے، قوی امید ہے کہ ایس اوپیز کے ساتھ شادی ہال بھی ستمبر کے

دوسرے ہفتے میں کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرج ہال 6ماہ بند رہے، اس مدت کے دوران ٹیکسوں میں

ریلیف دیں گے۔میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد مسائل کے حل کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر سے تشکر

کااظہار کیا -وفد میں ملک عقیل احمد، منیر احمد، میاں تجمل اور دیگر شامل تھے۔