الائیڈ بینک لمیٹڈ

الائیڈ بینک کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران الائیڈ بینک لمیٹڈ(اے بی ایل) کے بعد ازٹیکس منافع

میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اے بی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون

2020ء کے دوران الائیڈ بینک کا خالص منافع 8414 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا جون 2019ء کے لئے بینک کی

خالص آمدنی 6086 ملین روپے رہی تھی ۔ اس طرح سال 2019ء کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ

کے دوران اے بی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2328ملین روپے یعنی 38فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے

نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 5.31روپے کے مقابلہ میں 7.35روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔