بین اسٹوکس

بیمار والد کی وجہ سے سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ آیا ہوں، بین اسٹوکس

لندن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن والد کی

کنڈیشن بہت خراب تھی جس کی وجہ سے سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ آنا پڑا ہے۔بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز

چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز چھوڑنا ان کیلئے اس لئے ضروری تھا کہ ان کے والد کی حالت بالکل

ٹھیک نہیں تھی۔بین اسٹوکس نے بتایا کہ جب انہیں والد کی طبیعت کا پتہ لگا تو دل اور دماغ دونوں کھیل کی طرف نہیں تھے،

میرا انگلینڈ میں رکنا ممکن نہیں تھا ، انہوں نے فورا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو صورتحال بتائی اور چھٹی کی درخواست کی

جو مل گئی۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس کے والد جیرارڈ اسٹوکس برین کینسر میں مبتلا ہیں ، وہ نیوزی لینڈ کے

سابق رگبی کھلاڑی ہیں۔، بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کے بعد فیملی کو جوائن کریں گے