محمد حفیظ

جب تک میچ میں کامیابی نہ ملے مزہ نہیں آتا، محمد حفیظ انگلینڈ سے شکست پر مایوس

مانچسٹر ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں سب سے زیادہ 69 رنز بنانے والے آل رائونڈر محمد

حفیظ نے میچ نہ جیتنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میچ میں کامیابی نہ ملے مزہ نہیں آتا۔میچ کے بعد

اپنے ایک پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ آپ وہ پرفارمنس دیں جس سے میچ جیتنا چاہیے، پچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے 175

رنز بنانے کا سوچا تھا تاہم پھر بھی ہم نے 195 رنز بنائے، بہت زیادہ مایوسی ہے کہ ہم لوگ میچ نہیں جیت سکے۔محمد حفیظ نے

کہا کہ ہم لوگ 2 ماہ سے انگلینڈ میں ہیں، تیاریاں بھی مکمل تھیں لیکن بدقسمتی سے ہم نہیں جیت سکے اور جب تک آپ نہ

جیتیں تب تک مزہ نہیں آتا، اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل

میں 5 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے،سیریز کا پہلا میچ بارش

کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا جبکہ تیسرا ٹی20 میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔