پاکستان

پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

مانچسٹر (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان نے حیدر علی اور محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے

ٹی20 میچ میں 5رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے

اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر معین علی نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

بابر اعظم نے حیدر علی کے ساتھ مل کر اسکور کو 32 تک پہنچایا لیکن 21 رنز بنانے کے بعد وہ ٹام کرن کی

گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ حیدر علی اور حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کو بناتے ہوئے حیدر

علی نے اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری مکمل کرکے تاریخ رقم کر دی۔محمد حفیظ نے عادل رشید کو لگاتار

دو چھکے لگا کر پاکستان کی سنچری مکمل کرائی جبکہ حیدر نے صرف 28 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں

کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ادھر ابتدا میں سست کھیل پیش کرنے والے حفیظ نے بھی بعد میں جارحانہ

کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے میچ میں بھی نصف سنچری اسکور کر لی۔حیدر علی 54 رنز کی عمدہ اننگز

کھیلنے کے بعد بولڈ ہو گئے۔میچ کے دوران شاداب خان تیز رفتاری سے بیٹنگ میں ناکام رہے اور 15 رنز بنانے

کے بعد آؤٹ ہو گئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنا کر انگلینڈ کو

191رنز کا ہدف دیا،انگلینڈ کیکرس جورڈن نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا

تو شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں شاندار یارکر پر جونی بیئراٹو کی اننگز کا خاتمہ کردیا ۔انگلینڈ کو اس

وقت دوسرا نقصان پہنچا جب ڈیوڈ ملان چھکا مارنے کی کوشش میں عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلش کپتان اوئن مورگن نے شاداب خان کو چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر وکٹوں کے درمیان بھاگتے ہوئے

رن آؤٹ ہو گئے۔بینٹن اچھی فارم میں نظر آئے لیکن 46رنز بنانے والے بلے باز حارث رؤف کی گیند پر ایل بی

ڈبلیو ہو گئے تھے۔چار وکٹیں گرنے کے بعد معین علی کا ساتھ دینے سیم بلنگز آئے اور دونوں 57 رنز کی شراکت

قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے تھے ۔معین علی کو عماد وسیم کی گیند پر سرفراز احمد نے سٹمپ

آؤٹ کرنے کا نادر موقع گنوا دیا۔سلٓیم بلنگز 26 اور گیگری نے 12 رنز بنائے لیکن معین علی نے نصف سنچری

بنانے میں کامیاب رہے تھی لیکن جلد ہی پاکستان کو کرس جورڈن کی شکل میں ساتویں کامیابی بھی مل گئی۔

پاکستان کو سب سے اہم کامیابی اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے 33گیندوں پر 61رنز بنانے والے معین کی

اننگز کا خاتمہ کردیا۔انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کے لیے 17رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 11 رنز بنا

سکے اور یوں پاکستان نے میچ میں 5رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔