سٹیٹ بینک

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران 61 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد( ڈیلی مسلم ورلڈ) رواں مالی سال جولائی 2020ءکے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست

غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی ائی) میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2020ءکے دوران ملک میں 114.3 ملین ڈالر کی براہ راست

غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ جولائی 2019ءمیں ایف ڈی آئی کاحجم 71.1 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح

جولائی 2019ءکے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں

43.2 ملین ڈالر یعنی 61 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جولائی 2020ءکے

دوران چین کی جانب سے سب سے زیادہ 27 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مالٹا کے سرمایہ

کاروں نے 18.5 ملین ڈالر اور ہالینڈ نے 18.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔

اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے عالمی بحران کے دوران ملک میں ایک ماہ کے دوران 114

ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی

دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔