اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) جولائی 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 31.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2020ء میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 362
ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ جون 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 528 ملین روپے ریکارڈ
کیاگیا تھا اس طرح جون 2020ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں
166 ملین روپے یعنی 31 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔