پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) پنجاب یونیورسٹی نے عاصم داؤد رانا ولدرفعت جلیل کوسپیس سائنس کے مضمون میں ان

کے متعدد سیٹیلائٹ ریموٹ سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے ٹریس گیسز کا پاکسانی ارضیاتی تقسیم کے ردعمل

میں بننے والے جغرافیائی پیٹرنز کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر،آمنہ سلیم دختر چوہدری محمد سلیم کواسلامک سٹڈیز

کے مضمون میں ان کے’بائبل میں صفات باری تعالیٰ اور قرآن ‘ کے موضوع پر،طوبیٰ سلیم دختر محمد سلیم

کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے پوسٹ گریجوایٹ سطح پر نگرانی انتظام و انصرام کے اسلوب کے ماحصل

نگرانی پر اثرات،صباء دخترخلیل الرحمان کومائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے

’بائیو فلم پیدا کرنیوالے بیکٹیریا کا آرسینک کی تبدیلی میں کردار ‘ کے موضوع پراورانعم طارق دخترطارق

ذولفقار کو بائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے بیکٹیریل اور آرکیئل حدت پسند ایسٹریزز کا تقابلی

مطالعہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔