ممبر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما خاتون کی جانب سے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا

شرقپورشریف ( روزنامہ مسلم ورلڈ – آن لائن ) ممبر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما خاتون کی جانب سے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے، دنیا بھر میں عالم اسلام کے تمام ممالک کو چاہیے کہ یکجا ہو کر گستاخی کا مرتکب ہونے والے ملک سے مکمل طور پر فوری بائیکاٹ کااعلان کیا جائے اور ان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے چاہیے، تا کہ اگر کسی ملک کا کوئی عام باشندہ بھی گستاخی کی ہمت کرے تو وہاں کی حکومت اس کو سزا دیتے ہوئے فوری کیفرکردار تک پہنچانے کی ذمہ دار بنے، امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے سخت فیصلے کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ جس طرح امریکہ کی غلامی کو جھٹلاتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھرپور سٹینڈ لیا اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اسی طرح ماضی میں اگر حکومت میں رہتے ہوئے عمران خان نے پہلے فرانس کے خلاف سخت ترین فیصلے لیے ہوتے تو شاید آج کسی اور کی جرات نہ پڑتی لیکن بدقسمتی سے اس معاملے میں حکومت شدید سخت فیصلے نہ لے پائی تھی۔ اگرچہ عمران خان نے توہین رسالت کے معاملہ میں اقوام متحدہ میں جراعت سے بات کی اور منوائی مگر گستاخی کی مرتکب فرانس حکومت کے خلاف سخت اقدام نہ اٹھا سکے ۔ اج تمام عالم اسلام کو یکزبان ھو کر ہندوستان کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہئیں۔