لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیر اہتمام پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں میڈم عائشہ منظور وٹو، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تقریب کے مہمانِ اعزاز چین کے قونصل جنرل سن یان تھے۔
اس موقع پر میڈم عائشہ منظور وٹو نے اپنے خطاب میں پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، میڈیا اور ثقافتی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو پاک چین تعاون کے نئے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و ثقافتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔