Dubai Invite پروگرام

دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت (DET) نے “A Dubai Invite” پروگرام متعارف کروا دیا

دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت (DET) نے “A Dubai Invite” پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی اپنے بیرونِ ملک مقیم اہلِ خانہ یا دوستوں کو دبئی مدعو کر کے 3,000 درہم سے زائد مالیت کے خصوصی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ان فوائد میں ہوٹل میں قیام، ریسٹورنٹس پر رعایتیں اور سیاحتی مقامات کی خصوصی آفرز شامل ہیں۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور اس کے پاس درست ایمریٹس آئی ڈی ہونی چاہیے۔ مدعو کیے گئے افراد غیر یو اے ای رہائشی ہوں اور سیاحتی ویزے پر یا ویزا آن ارائیول کے اہل ہوں۔ پروگرام کے تحت رجسٹریشن 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی، جبکہ مہمان 20 جولائی سے 31 اکتوبر 2026 کے درمیان دبئی پہنچنے کی صورت میں اہل ہوں گے۔ ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین ریوارڈ پیکجز حاصل کر سکے گا۔ مہمانوں کے ویزا، فضائی ٹکٹ اور دیگر سفری اخراجات ان کی اپنی ذمہ داری ہوں گے۔