یمنی حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کی دھمکی، پاکستان کے لیے تیل اور تجارت کے حوالے سے مشکلات بڑھنے کا خدشہ

یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب سے متعلق بحری ناکہ بندی کی دھمکی کے بعد خطے میں تجارتی اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ باب المندب عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کا ایک اہم سمندری راستہ ہے، جس میں کسی بھی بڑے پیمانے پر رکاوٹ سے سعودی تیل کی برآمدات، عالمی شپنگ اور خطے میں تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ پاکستان بھی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے تیل درآمد کرتا ہے، اس لیے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پاکستان کے لیے درآمدی لاگت اور توانائی کے شعبے میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ موجود ہےاور سعودیہ سے تیل آنا بھی بند ہو سکت ہے پاکستان سعودیہ سے اپنے تیل کا بہت بڑا حصہ درآمد کرتا ہے-