waqar zaka

وقار ذکاء نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا، عالمی ٹریڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن، مرسڈیز جی ویگن انعام جیت لیا

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلیواینسر اور کرپٹو ٹریڈر وقار ذکاء نے بین الاقوامی ٹریڈنگ مقابلے “ویکس ٹریڈفائی ماسٹرز” (WEEX TradeFi Masters) میں دنیا بھر کے 2 ہزار سے زائد تجربہ کار ٹریڈرز کو دھول چٹا کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر انہیں بطور انعام کروڑوں روپے مالیت کی 2026ء ماڈل مرسڈیز بینز جی ویگن (Mercedes-Benz G-Wagon) دی گئی ہے۔
وقار ذکاء کے ناقابلِ یقین عالمی ریکارڈز اور تفصیلات کے مطابق وقار ذکاء نے محض 12 دن کی ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 74 فیصد ریٹرن آن انویسٹمنٹ (ROI) حاصل کیا۔ انہوں نے ٹریڈنگ سے 74,000 امریکی ڈالرز کا خالص منافع کمایا، جس سے ان کے اکاؤنٹ کی مجموعی مالیت بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار امریکی ڈالرز ہو گئی۔ مقابلے کے دوران انہوں نے 40 ملین USDT ٹریڈنگ والیوم کا ایک بہت بڑا سنگ میل عبور کیا۔
اس انٹرنیشنل ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ٹاپ 2000 سے زائد پروفیشنل ٹریڈرز شامل تھے، جنہیں پیچھے چھوڑ کر وقار ذکاء نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کمپنی انتظامیہ نے وقار ذکاء کی اس غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں آفیشل مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں کامیابی کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔