پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ نے 26 جولائی کو صدر آصف زرداری کی سالگرہ بڑے دھوم دھام سے منائی جس کی صدارت پیپلزپارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان نے کی مہمان خصوصی پاکستان سے آئے پیپلزپارٹی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب جاوید اختر تھے اس میں نیو یارک میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے شرکت کی جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے جناب آصف علی زرداری کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا مقررین میں خالد اعوان جاوید اختر ارشد بخاری عظمی عذرا ڈار آنسہ قیصر خان باجوہ سردار سوار خان سلمان بٹ صفدر قریشی جبکہ میزبانی کے فرائض فراز احمد نے انجام دیئے-