مٹی کے گھڑے کا پانی جسے مٹکا کہا جاتا ہے صدیوں سے ہمارے بزرگوں کی زندگی کا حصہ رہا ہے، اور آج جدید تحقیق بھی اس کی افادیت کی گواہی دے رہی ہے۔ فریج کا مصنوعی ٹھنڈا پانی جہاں گلے کی سوزش اور دیگر مسائل پیدا کرتا ہے، وہیں مٹکے کا پانی موسم کے مطابق قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے، نہ زیادہ سرد نہ گرم، جو حلق اور معدے دونوں کے لیے موزوں ہے۔