ہسپانوی حکومت نے غیر قانونی آمد کو روکنے کے لیے مراکش کی سرحد کے قریب سمندر میں 1,600 فٹ لمبی تیرتی ہوئی سیکیورٹی دیوار نصب کر دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب محض 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً 60 ہزار افراد سمندری راستے سے سیوٹا (Ceuta) میں داخل ہو گئے تھے۔ جنھیں اگلے 24 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز نے واپسی پر مجبور کر دیا تھا۔ سیکورٹی اداروں سے تصادم میں 72 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں-