وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ جاری، لاہور سمیت ہر شہر ہر گاؤں بقعہ نور بن گیا چاند تارے عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں زمین پر اتر آئے رات گئے لاہور کی عمارتیں رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھیں درختوں پر روشنیوں بھی عید میلاد النبی کی گواہی دینے لگیں عید میلاد النبی کی خوشی میں لاہور کا لبرٹی چوک پارک میں اللہ تعالیٰ اور رسول کریم کے نام چمکتے رہے- لبرٹی چوک سمیت ہر گرین بیلٹ پر رنگ برنگی روشنیوں سے مزین نیون سائن روشن کئے گئے – ہر شہر اور ہر دیہات میں چراغاں سے سماں بندھ گیا – ہر چوک چوراہے پر عید میلاد النبی کی پیغامات کے بل بورڈ نمایاں ہیں-