پاکستان پولیو ویکسین پروگرام کے لیے جاپان نے 4.3 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سے پاکستان میں 2027 کی پولیو مہمات کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلی پولیو وائرس کی منتقلی اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 6 جنوبی خیبر پختونخوا سے سامنے آئے۔