پاکستان پنشن اصلاحات

پاکستان پنشن اصلاحات کے لیے اے ڈی بی کا 500 ملین ڈالر قرض منظور

پاکستان پنشن اصلاحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 500 ملین ڈالر کا نتائج پر مبنی قرض منظور کرلیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد وفاقی سول پنشن نظام کو زیادہ پائیدار بنانا اور حکومت پر بڑھتے ہوئے پنشن اخراجات کا دباؤ کم کرنا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کے وفاقی پنشن اخراجات مالی سال 2016 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا بڑھ چکے ہیں اور اب سالانہ ایک ٹریلین روپے سے زیادہ ہیں۔ اصلاحات میں پنشن مینجمنٹ، شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

پروگرام کے تحت وفاقی ملازمین کے لیے defined contribution نظام کی جانب منتقلی بھی جاری رہے گی، جس میں جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے وفاقی سول ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔