پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 665 پوائنٹس کی کمی، KSE-100 انڈیکس دباؤ کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری سیشن کے دوران ابتدائی تیزی برقرار نہ رہ سکی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 665.21 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,517.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 1,154 پوائنٹس تک بڑھ کر 179,337 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا، تاہم بعد میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 179,450.96 اور کم ترین سطح 177,371.14 رہی۔

مارکیٹ میں یہ کمی ایسے وقت ہوئی جب اکتوبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 39 ملین ڈالر سرپلس میں آیا۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ بھی رپورٹ ہوا۔