بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بتایا کہ بورڈ نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق ملک بھر میں بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے، جن میں تقریباً 50 لاکھ خاندان پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
نئے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت مستحق خواتین کے لیے موبائل والیٹس اور بینکنگ نظام کو بھی مربوط کیا گیا ہے۔ چھ شراکت دار بینک 1-Link کے ذریعے نظام سے منسلک ہیں جبکہ مستحق خواتین کو مفت سمز بھی فراہم کی گئی ہیں۔