پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان کاروباری اور صنعتی تعاون بڑھانے کے امکانات پر اہم بات چیت ہوئی ہے۔ فن لینڈ کے تقریباً 10 کمپنیوں پر مشتمل وفد نے پاکستان فن لینڈ بزنس سمٹ میں شرکت کی۔ پاکستانی حکام نے فن لینڈ کی کمپنیوں کو الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری مینوفیکچرنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت دی۔
حکام کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اقتصادی روابط مزید بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت کو اہم قرار دیا گیا ہے۔