پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری روابط بڑھانے کے لیے پاکستان پرتگال بزنس فورم 23 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ فورم میں پرتگال سے کاروباری نمائندوں کا وفد شرکت کرے گا جبکہ توانائی، ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں کاروباری مواقع زیر بحث آئیں گے۔ سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔