پاکستان برآمدی فنانسنگ

پاکستان برآمدی فنانسنگ 1.5 ٹریلین روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان میں برآمدی شعبے کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے فنانسنگ کا حجم 1.5 ٹریلین روپے تک بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے بھی تقریباً 300 ارب روپے مختص کرنے کی بات کی ہے تاکہ پیداواری سرگرمیوں اور برآمدی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ کاروباری شعبے کے لیے سستی اور بروقت فنانسنگ کو برآمدات بڑھانے اور نئی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔