ایران ڈرٹی بم منصوبہ

ایران ڈرٹی بم منصوبہ، ٹرمپ نے رپورٹ کو سنجیدگی سے لینے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مبینہ ایرانی ڈرٹی بم حملے کے منصوبے سے متعلق رپورٹ کو سنجیدگی سے لینے کا کہا ہے۔ تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انہیں واشنگٹن کے لیے کسی فوری خطرے کا علم نہیں۔ ایران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق معاملے کی اطلاعات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ فوری حملے کا کوئی مصدقہ خطرہ سامنے نہیں آیا۔