ایران جنگ کے دوران امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی مزید بڑھا دی ہے اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS Theodore Roosevelt خطے میں پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہزاروں اضافی امریکی فوجیوں کی موجودگی بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ امریکی حکام نے خطے میں فوجی تیاریوں اور ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر صورتحال پر نظر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی عالمی توانائی مارکیٹ اور علاقائی سکیورٹی پر بھی اثرانداز ہورہی ہے۔