ChatGPT Wallet متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے ذریعے AI ایجنٹس صارفین کی جانب سے خریداری کی ادائیگیاں مکمل کرسکیں گے۔ نئے نظام کا مقصد AI ایجنٹس کو صارفین کے کارڈ کی تفصیلات براہ راست دیکھے بغیر لین دین مکمل کرنے کی سہولت دینا ہے۔ ہر ٹرانزیکشن کے لیے سیکیورٹی چیک بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے AI ایجنٹس کے استعمال کو چیٹ اور معلومات فراہم کرنے سے آگے بڑھا کر حقیقی مالی لین دین تک لے جانے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔