ایران کا حملہ

اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں میں 2 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، متعدد ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا: امریکی اخبار

امریکی حکام کے مطابق ایران نے گزشتہ 5 دنوں کے دوران اردن میں امریکی افواج پر 4 بڑے حملے کیے ہیں جن میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ ایرانی افواج کے پاس نہ صرف میزائلوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے بلکہ امریکی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی اسکی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔