مظاہرہ

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے جاری، مستعفی ہونے کا مطالبہ

تل ابیب( ڈیلی مسلم ورلڈ) مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے گزشتہ رات بھی نیتن یاہو کی مالی بد عنوانیوں کے

خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی بالفور اسٹریٹ پر

واقع اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو

کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفی دو اور نیتن یاہوتم ہمارے لئے

باعث شرم ہو جیسے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔