سٹیٹ بینک

افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 25.46 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 25.46 فیصد کی

کمی ریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں

افغانستان کو 888.913 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں

25.46 فیصد کم ہے، مالی سال 2018-19ء میں افغانستان کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.192 ارب

ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اس عرصہ میں افغانستان سے درآمدات میں 28.53 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں افغانستان سے121.83 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں.

جبکہ گذشتہ سے پیوستہ مالی سال میں افغانستان سے 170.47 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی تھیں۔