سرگئی لاروف

امریکہ، ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ مسلط نہیں کر سکتا، روس

ماسکو ( ڈیلی مسلم ورلڈ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکہ، اقوام متحدہ کی

سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی آڑ میں ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ مسلط نہیں کر سکتا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے خود ہی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی کی اور اب اسے ایران

کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے،وہ اپنے اس مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔سرگئی لاروف نے کہا کہ

جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کی وجہ سے سلامتی کونسل میں بحران پیدا ہوا تاہم اس بحران سے کامیابی

کے ساتھ نکل جائیں گے۔