وانگ وین بن

امریکہ بیرون ملک اپنی حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کی وضاحت کرے:چین

بیجنگ (ڈیلی مسلم ورلڈ) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری کے خدشات کو سنجیدگی سے لے اور بیرون ملک اپنی

حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کی وضاحت کرے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی

حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے کیا ، جس کے باعث انتہائی زیادہ تشویش لاحق ہے اور کئی ایک سوالات اور

اعتراضات سامنے آئے ہیں۔حالیہ دنوں میں جمہوریہ کوریا(آر او کے) کے ذرائع ابلاغ نے بار بار اس بات کو رپورٹ کیا کہ

آر او کے میں تعینات امریکی فوج نے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن(بی ڈبلیو سی)کی خلاف ورزی پر مبنی سرگرمیاں انجام دی ہیں.

وہاں کے سماجی گروپوں کی ایک بڑی تعداد نے امریکہ کی متعلقہ فوجی لیبارٹریز کی بندش اور آر او کے میں تعینات امریکی

فوجیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔وانگ نے کہا کہ امریکہ نے متعدد ممالک میں حیاتیاتی فوجی سرگرمیاں انجام دی ہیں.

جو حقیقت میں وسیع پیمانے پر شکوک و شبہات اور مخالفت کا سبب بنی ہیں۔