گوگل کے نئے دفتر

وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان میں گوگل کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا، طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سے گوگل کے وفد نے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

ملاقات کے دوران گوگل کے نائب صدر نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوگل کے نائب صدر نے مزید اعلان کیا کہ پاکستانی طلباء کو جلد ایک سال کے لیے گوگل جیمینائی کی مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام سے طلباء کو مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہونے کی توقع ہے۔