امریکہ نے 60 ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جن میں کینیڈا، میکسیکو، برطانیہ ، ملائیشیا، پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔ جبکہ دیگر 38 ممالک پر 12.5 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔ آسٹریلیا، برازیل اور ناروے نے ٹیرف کو غیر منصفانہ اور بے بنیاد قرار دے کر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے-
امریکا نے جبری مشقت کا بہانہ بنا کر 60 سے زائد تجارتی شراکت دار ممالک پر 10 سے 12.5 فیصد تک نئے ٹیرف عائد کر دیے ۔ وائٹ ہاؤس کا یہ اقدام فروری 2026 میں سپریم کورٹ سے پرانے ٹیرف منسوخ ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کے نظریے کو بحال کرنے کی تازہ کوشش ہے۔
امریکی حکام کا الزام ہے کہ یہ ممالک جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے اور اس حوالے سے قوانین کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔