ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ نے کینیڈ سے ایلومینیم کی درآمد پر 10فیصد محصول دوباہ نافذ کردیا

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے ایلومینیم کی درآمد پر

10 فیصد محصول دوبارہ نافذ کرنے کا پختہ فیصلہ کرچکے ہیں۔یہ بات ایک نئے صدارتی اعلان میں کہی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10 فیصد محصولات کا نفاذ 16 اگست سےموثر ہو گا اور اس وقت تک نافذ رہے گا.

جب تک اس طرح کے اقدامات کی وجوہات میں واضح طور پر کمی نہیں ہوجاتی یا ان میں ترمیم یا سرے سے

ختم نہیں ہو جاتے۔سخت مخالفت کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی کو درپیش خدشات کو جواز

بناتے ہوئے 2018 میں عالمی سطح پر درآمد شدہ اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کردئے تھے۔

مئی 2019 میں ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے ٹیرف کو اس توقع کے ساتھ ختم کردیا تھا کہ

امریکی کانگریس ، امریکہ-میکسیکو – کینیڈا معاہدے کی توثیق کرے دے گی،

یہ نیا تجارتی معاہدہ یکم جولائی سے موثر ہے۔