امریکی اسٹنٹ ڈرائیور ٹینر فوسٹ (Tanner Foust) نے ایک انتہائی خطرناک اور حیران کن کار اسٹنٹ کے ذریعے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ٹینر فوسٹ نے 27 میٹر بلند ریمپ سے اپنی گاڑی کو ہوا میں اڑایا اور تقریباً 101 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کامیابی سے لینڈنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس سنسنی خیز کارنامے کو دیکھنے والے دنگ رہ گئے، جبکہ اس شاندار جمپ کے ساتھ ٹینر فوسٹ نے گاڑی کے ذریعے طویل ترین جمپ کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔