کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا چند روز قبل کراچی میں گم ہونے والا پالتو کتا بالآخر مل گیا۔ کتے کی گمشدگی کے بعد اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے، جن میں اطلاع دینے یا کتے کو تلاش کرکے واپس لانے والے کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق کتے کی تلاش میں دو افراد نے اہم کردار ادا کیا، جن کی کوششوں کے نتیجے میں پالتو کتا بحفاظت وسیم اکرم تک پہنچ گیا۔ وسیم اکرم نے اپنے اعلان کے مطابق دونوں افراد کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے انعام بھی دے دیا۔