احتجاج

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والے احتجاج کو پولیس نے فسادات قرار دیدیا

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکہ کی ریاست آریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والے احتجاج کو پولیس

نے فسادات قرار دے دیا ہے، اس احتجاج کا آغاز پر امن طریقہ سے ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے

احتجاج کو اس وقت فسادات قرار دیا جب کچھ مظاہرین نے پولیس کے انتباہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قریبی

عمارت میں موجود پولیس کے دفاتر کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ رواں برس سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی

پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد پورٹ لینڈ میں نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ڈھائی ماہ سے مسلسل احتجاجی

مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس استعمال کیا۔