برائن ہک

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا تہیہ کررکھا ہے،امریکہ

تہران(ڈیلی مسلم ورلڈ) ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب برائن ہک نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نے پوری وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ایران کو کسی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل کرنیکی اجازت نہیں

دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برائن ہک نے کہا کہ مشرق وسطی میں استحکام کے لیے ایران

کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی

کرتا ہے اور سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ایران کو اسلحہ کے حصول سے

روکنا اس کے پڑوسی ممالک کو تحفظ دلانے کے لیے ضروری ہے۔برائن ہک نے ایران کو خبردار کیا کہ

وہ مذاکرات کی میز پر آئے ورنہ اسے بدترین معاشی بد حالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔ ہم ایران کے خلاف معاشی

دبا اور سیاسی تنہائی کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔ امریکا ایران کے ساتھ بدترین صورتحال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی حکومت تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی دہشت گردی کی

مالی معاونت کے لیے خرچ کرتی ہے۔