'ایپل

ایپل کا رواں سال ساڑھے سات کروڑ فائیو جی آئی فون مارکیٹ میں لانے کا اعلان

نیویارک (ڈیلی مسلم ورلڈ ) امریکی کمپنی ‘ایپل’ نے اپنے سپلائرز سے کہا ہے کہ وہ اس برس کے آخر تک

ساڑھے سات کروڑ فائیو جی آئی فونز کے ساتھ ساتھ آئی پیڈز اور ایپل واچزفروخت کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔

‘بلوم برگ’ کی پورٹ کے مطابقکمپنی کو توقع ہے کہ 2020 میں ہی نئی جنریشن کے آئی فونز کی فراہمی 8

کروڑ تک پہنچ جائے گی۔’ایپل’ آئندہ سال آئی فون کے چار نئے ماڈل لانچ کرے گا جن میں تیز رفتار فائیو جی

وائرلیس کی سہولت موجود ہو گی۔ ان ماڈلز کے ڈیزائن بھی جدید ہوں گے اور یہ مختلف سائز کی سکرینوں

میں دستیاب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل ایک نیا آئی پیڈ ائر تیار کر رہا ہے جس میں آئی پیڈ پرو کی طرح

کی جدید سکرین ہو گی۔ایپل اس مرتبہ ‘بیٹس’ برینڈ کے علاوہ بھی ایئر فون بنا رہا ہے اور ایپل واچ کے دو نئے

ڈیزائن پر بھی کام جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک نئے ‘ایپل ٹی وی باکس’ پر بھی کام جاری رکھے

ہوئے ہے، جس میں تیز رفتار پراسیسر نصب ہو گا اور یہ ٹی وی باکس گیمنگ اور بہتر ریموٹ کنٹرول کے

ساتھ دستیاب ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل اسے رواں سال صارفین کے لیے پیش کر دے گا۔