اویس چوہدری ایڈووکیٹ @awais_ch88

ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ تمام شاہراہوں پر یقینی بنایا جائے: گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور (مسلم ورلڈ) معرو ف قانون دان رہنما گڈز ٹرانسپورٹر اویس چوہدری ایڈووکیٹ @awais_ch88 نے کہاہے کہ ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ تمام شاہراہوں پر یقینی بنایا جائے، ملک بھر میںایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد شررع کروانا حکومت کا ملکی مفاد میں بہترین اقدام ہے، ایکسل لوڈ قانون کے نفاذ سے قومی شاہراہیں ٹوٹنے پھوٹنے سے محفوظ رہیں گی۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈو یژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری کی زیر قیاد ت ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ ہم اسلام آبادہائیکورٹ میں ایکسل لوڈ کے پٹیشنر ہیں حکومت نے ملکی مفاد میں عدالتی حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد شررع کروایا جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ایکسل لوڈقانون کے نفاذ سے خطرناک حادثات میں بھی خاطرخواہ کمی واقع ہوگی جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ،موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز کی طرح تمام صوبائی شاہراہیں بھی قومی اثاثہ ہیں جن پر ایکسل لوڈقانون کا نفاذ بہت ضروری ہے تاکہ اوور لوڈنگ کے باعث ان کی ٹوٹ پھوٹ پر قومی خزانے سے سالانہ لگنے والے اربوں روپے بچائے جا سکیں.

ہم آئی جی موٹرویز ، چیئرمین این ایچ اے ، اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اوور لوڈنگ کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے جائیں کیونکہ قانون پر عمل کرنے سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں لاقانونیت سے ملک اور قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔