جدید جنگی طیارہ

پی ایف ایکس لڑاکا طیارہ 2029 میں پہلی آزمائشی پرواز بھرے گا، پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت

پاکستان کے اگلی نسل کے پی ایف ایکس (PFX) لڑاکا طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز کا ہدف باضابطہ طور پر 2029 مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید جنگی طیارہ پاکستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جنگی میدان میں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے والے جے ایف-17 تھنڈر کی بنیاد پر تیار کیے جانے والے اس 4.5+ نسل کے لڑاکا طیارے میں جدید AESA ریڈار، مؤثر الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، بہتر سینسر فیوژن اور طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت شامل ہوگی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، PFX منصوبہ پاکستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ فضائی دفاع کے شعبے میں اپنی مقامی ٹیکنالوجی اور خود انحصاری کو فروغ دیتے ہوئے مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق جدید لڑاکا طیارہ تیار کر رہا ہے۔