رجب طیب اردوان

بحیرہ روم کے ہمسایہ ممالک متحد ہو کر مسئلے کا حل تلاش کریں، ترک صدر

انقرہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ روم کے کنارے واقع تمام

ممالک متحد ہوکر تحفظ حقوق پر مبنی ایک فارمولا تشکیل دیں۔ترک صدر نے اس بات کا اظہار کابینہ اجلاس

کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے تنازع کا حل گفت و شنید اور جائز اختیارات

کی تقسیم پر ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں، ترکی کسی دوسرے ملک کے حقوق ،علاقائی سالمیت یا سمندری

حدود پرنظر نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو صرف ساحلی پٹی تک محدود رکھنا نا قابل قبول ہے،

ان تجویز ہے کہ بحیرہ روم کے کنارے واقع تمام ممالک یکجا ہو کر تحفظ حقوق پر مبنی ایک فارمولا تشکیل دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس تنازع پر منطقی نقطہ نگاہ سامنے آنے تک سفارتی سطح پر

اپنے منصوبوں کو عملہ جامہ پہناتے رہیں گے۔