علی امین گنڈا پور

بھارتی اقدامات آرایس ایس متاثرہ ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، گزشتہ سال اس دن بھارت نے عالمی قوانین، یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی اقدامات آر ایس ایس متاثرہ اس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ مضبوط کرنے کی قابل مذمت کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک برتنا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔