امیت شاہ

بھارتی وزیر داخلہ امیت شا کووڈ۔ 19 سے صحتیاب ہونے کے چار دن بعد دوبارہ ہسپتال داخل

نئی دہلی ( ڈیلی مسلم ورلڈ) بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے رہنما امیت شا کو کووڈ۔ 19 سے صحتیاب

ہونے کے اعلان کے چار دن بعد دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق

انہیں تھکاوٹ اور جسم میں درد کی شکایت پر دارالحکومت نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں

داخل کروایا گیا ہے۔ ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق ان کا دوبارہ کووڈ۔ 19 ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی

ہے اور وہ ہسپتال سے ہی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں رواں ماہ

کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار یومیہ سے تجاوز کر چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد

27 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جو امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔