مائیک پومپیو

بیلاروس کے صدارتی انتخابات شفاف اور آزادانہ نہیں تھے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ یورپی ملک بیلاروس میں ہونے

والے صدارتی انتخابات شفاف اور آزادانہ نہیں تھے جس پر امریکہ کو گہری تشویش ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز جاری بیان میں بیلاروس کے صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے

مظاہروں کے دوران پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور

اپوزیشن کے حامیوں کی حراست اور انتخابات اور مظاہروں سے متعلق معلومات کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی

بندش باعث مذمت ہے۔ واضح رہے کہ بیلاروس میں ہونے والی متنازع صدراتی انتخابات کے بعد پولیس اور

مظاہرین کے مابین شدید ہنگامے اور جھڑپیں جاری ہیں جس میں گزشتہ روز ایک شخص ہلاک اور

درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ 3 ہزار مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔